اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وفاقی حکومت کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات دیکھ کر خوف آرہاہے، مشکل وقت گزارنے کےلیے کندھا نہیں دیں گے۔
اپوزیشن رہنما نےسکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی احتجاجی سیاست پر بھی تنقید کی اور پی ٹی آئی چیئرمین کو نواز شریف کا بڑا خیر خواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے نوازشریف مزید مضبوط ہورہےہیں۔
سید خورشید شاہ نے ملکی حالات پرخطرے کی گھنٹی بجادی اور کہا کہ پیپلزپارٹی تصادم نہیں چاہتی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو چارمطالبات پیش کردیےہیں اگرحکومت ان پربات کرناچاہے توضرور کریں گے۔
خورشید شاہ نے حکومت کی جانب سے رابطہ کرنے کی خواہش سے بھی پردہ اٹھایا۔ خواجہ سعد نے رابطہ کیامیں نے کہا پیر کوفیصل آبادمیں ہوں انہوں نے کہا ملنا چاہتے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نے ایک بارپھر نوازشریف کے سب سے بڑے سپورٹرکا نام بتادیا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پھر کہتاہوں عمران خان سب سے بڑا سپورٹرہے نوازشریف کا۔