• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد بند کرنے کا مقصد ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے ،شازیہ فرید

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ممبر قومی اسمبلی و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ضلع گوجرانوالہ شازیہ فرید نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کو بند کرنے کا مقصد ملک میں جاری ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ پید ا کرنا ہے ، اور قوم کو مایوسی میں دھکیلنے کے مترادف ہے ، عوام نے مسلم لیگ ن کو پانچ سال کے لئے بھاری مینڈیٹ دیا ہے ، تاکہ وہ عوامی مسائل کو حل کرے، مسلم لیگ ن کی حکومت ملک میں بجلی پیدا کرنے کے کارخانے لگارہی ہے ، عوام کو تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ کی جدید سہولیات کی فراہمی کے پروگرام پر عمل پیرا ہے، سی پیک منصوبہ کی تکمیل پر لوڈ شیڈنگ کے سائے ختم ہوجائیں گے ۔
تازہ ترین