گوجرانوالہ پولیس نے نوشہرہ روڈ پر پولیس ملازمین پر تشدد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
گوجرانوالہ پولیس کے مطابق پولیس ملازمین پر تشدد کے مقدمے میں ڈکیتی اور دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمہ 20 نامزد اور 50 نامعلوم ملزمان کےخلاف درج کیا گیاہے، نامزد ملزمان میں پی ٹی آئی رہنما لالہ اسد اللّٰہ بھی شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق نوشہرہ روڈ پر پی ٹی آئی کارکن ٹائرجلا کر احتجاج کر رہےتھے، جنہوں نے پولیس ملازمین کے پہنچے پر ملزمان نے حملہ اور فائرنگ کی۔