لاہور بورڈ کی ردی کے ٹرکوں کے وزن میں مبینہ خوردبرد کا انکشاف ہوا ہے۔
ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق کمشنر لاہور اور چیئرپرسن لاہور بورڈ کی ہدایت پر ٹیم نے اچانک چیکنگ کی۔
ترجمان کے مطابق اے سی سٹی لاہور نے سگیاں میں وزن کنڈے پر چھاپا مارا، اس دوران لاہور بورڈ کے ویسٹ پیپر کی ڈسپوزل کےلیے کرائے گئے وزن میں کمی پکڑی گئی۔
ترجمان کے مطابق ردی کو ٹھکانے لگانے کےلیے بورڈ کمیٹی کے تحت دو افسران اپنی نگرانی میں وزن کرانے کے پابند ہیں۔
ترجمان کے مطابق چیئرپرسن لاہور بورڈ نے ردی ڈسپوزل میں خوردبرد پر انکوائری کا حکم دے دیا۔
ترجمان کے مطابق کنٹرولر امتحانات لاہور بورڈ انکوائری کمیٹی کے سربراہ مقرر کیے گئے، جسے جلد تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔