• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر، آپریشن ضرب عضب سے خطے میں استحکام آیا، بے رحم دشمن کو شکست دی، جنرل راحیل

لاہور/راولپنڈی(جنگ نیوز) اتوار کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لاہور میں پیسز چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آج  ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامز ن ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے سے زیادہ مستحکم ہے، آپریشن ضرب عضب سے خطے میں استحکام آیا ،  ہم نے بے رحم دشمن کو شکست دیدی ہے، انہو ں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب دنیا کیلئے مثال ہے ،عالمی برادری کو فخر سے بتا سکتے ہیں کہ پاک افغان سرحد کے دور دور تک دہشتگرد نیٹ ورکس کوختم کرکے امن و خوش حالی کی فضاءقائم کر دی گئی ہے، انہوں  نے کہا کہ کھیلوں کے انعقاد سے تمام ملکوں سے روابط مضبوط ہونگے ،کھلاڑیوں نے  پیشہ و ارانہ صلاحیتوں کا  مظاہرہ کیا، پاک فوج کے جوان چست ،پھرتیلے اور ہوشیار ہیں، پہلی انٹر نیشنل  پیسز چیمپئن شپ  میں معزز مہمانوں کے  درمیان مو جود ہو نا میر ے لئے با عث افتخار ہے ، اس  چیمپئن شپ  میں شر کت کیلئے  دنیا کی18  بہتر ین آرمی  ٹیمو ں نے شر کت کی ، پیسز چیمپئن  شپ کو مو جو دہ دور کے  چیلنجزسے نمٹنے کیلئے منعقد کیا گیا ، اور اس میں شامل تما م کھلا ڑیو ں نے  بھر پور  طر یقے سے اپنی صلا حیتو ں کو پیش کیا، انہو ں نے کہا کہ  آپریشن ضرب عضب سے ملک سمیت خطے میں استحکام آیا ہے ، آج ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر  گا مزن ہے، پاکستان پہلے سے زیادہ مستحکم ہے ، ہم نے بے رحم دشمن کو شکست دی ہے ، آج ہمارے بہادر لوگ دنیا کو فخر سے یہ بات بتا سکتے ہیں کہ پاک افغان سرحد کے دور دور تک دہشتگرد نیٹ ورکس کوختم کرکے امن و خوش حالی کی فضاءقائم کر دی گئی ہے، سنگدل دشمن پر قابو پانے کے بعد ہمیں ترقی کی راہ پر آگے بڑھنا ہوگا پاک فوج کے جوان چست ،پھرتیلے اور ہوشیار ہیں ، کھیلوں کے انعقاد سے تمام ممالک سے روابط مزید مضبوط ہوں گے ،پیسز میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کو مبارکباد دیتا ہوں ، امید ہے مستقبل میں کھیلوں کا یہ انعقاد مزید وسیع ہو گا، پیسز چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پیسز میں شرکت کرنے والوں کے تمام مہمانوں کو مبارکباد دیتا ہوں ، کھیلوں کے انعقاد سے تمام ملکوں سے روابط مزید مضبوط ہوں گے ،کھلاڑیوں نے جرات ، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، پاک فوج کے جوان چست ،پھرتیلے اور ہوشیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے سے زیادہ مستحکم ہو چکا ہے ، آپریشن ضرب عضب سے ملک سمیت خطے میں استحکام آیا ہے ، امن کے لئے آپریشن ضرب عضب دنیا کے لئے بڑی مثال ہے ۔ آرمی چیف نے کہا کہ آج ہمارے بہادر لوگ دنیا کو فخر سے یہ بات بتا سکتے ہیں کہ پاک افغان سرحد کے دور دور تک دہشتگرد نیٹ ورکس کوختم کرکے امن و خوش حالی کی فضاءقائم کر دی گئی ہے ۔ سنگدل دشمن پر قابو پانے کے بعد ہمیں ترقی کی راہ پر آگے بڑھنا ہوگا ۔ انہوں نے شرکاءسے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ نے پاکستان کی خوبصورتی ، استحکام اور ہمارے لوگوں کی مہمان نوازی کا لطف اٹھایا ہوگا ۔ آپ کی یہاں موجودگی ہماری لازوال دوستی کا نشان ہے ۔ امید ہے کہ آپ پاکستان میں قیام کے دوران یہاں سے پر سکون اور خوش گوار یادیں لے کر اپنے گھر واپس جائیں گے ۔ پہلے انٹرنیشنل پیسز مقابلے ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔ ہم مستقبل میں بھی اس طرح کے مقابلے کا انعقاد کرنے پر توجہ مرکوز رکھیں گے مجھے یقین ہے کہ اس میں بھی بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرینگے ۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان آرمی کی جانب سے میں ایک بار پھر وفود کے ساتھ مقابلوں میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
تازہ ترین