• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں نے اپنے مفادات کیلئے ملکی ادارے تباہ کردیئے:اقبال چغتائی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک ضلع ملتان کے صدر میجر محمد اقبال چغتائی نے کہا ہے کہ ماڈل ٹائون کے 14شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،شہداء کے قاتلوں سے خون کا قصاص لیا جائے گا،ملک میں جمہوریت کی بجائے بدترین آمریت اور خاندانی بادشاہت قائم ہے،نااہل حکمرانوں نے اپنے مفادات کیلئے ملکی ادارے تباہ کردیئے ہیں،ملکی حالات ابتر ہیں،مہنگائی،کرپشن اور لاقانونیت عروج پر ہے۔لوگ عدل و انصاف کیلئے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ ڈاکٹر طاہرا لقادری پوری قوم کو انقلاب کیلئےلارہے ہیں۔ اجلاس میں سجاد نقشبندی،چوہدری محمد اکرم گجر نمبردار،مہر فدا حسین،احسان رمضان ایڈووکیٹ،ملک محمد رمضان سعیدی،قاری سیف الرحمن اور ملک شاہد موجود تھے۔ 
تازہ ترین