• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندرون سندھ، گٹکے اور مین پوری کا کاربار تاحال جاری

Gutka Business Remain Continue In Sindh
میرپورخاص سمیت اندرون سندھ بھارتی اور مقامی گٹکے،مین پری کا کاروبار اور پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی کا سلسلہ جاری ہے اورحکومت سندھ کی جانب سے سندھ میں پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کرنے وشیشہ،گٹکا اور مین پوری پر عائد پابندی پر عمل درآمد کرانے کے فیصلہ پر تاحال عمل درآمد شروع نہیں ہوسکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 30ستمبر کوکراچی میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت منعقدہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں صوبہ بھر میں پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ شیشہ،گٹکا اور مین پری پر عائد پابندی  کو یقینی بنانےکے لئے موثر اقدامات کرنے کا  فیصلہ کیا گیا تھاجس کاعوامی حلقوں نے بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا تھاتاہم  سندھ کابینہ کے فیصلے تاحال کاغذات میں ہی پھنسے ہوئے ہیں اور کسی ایک  فیصلے پر عمل دیکھنے میں نہیں آرہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سندھ کا چوتھا بڑا شہر میرپور خاص اسمگلنگ شدہ  بھارتی گٹکے اور مین پری کی ایک بڑی مارکیٹ بنا ہوا ہے۔ میرپورخاص شہر کے علاوہ ضلع کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبات میں پان کی کیبنوں، پرچون کی دکانوں اور دیگر مقا مات پر مختلف ناموں سے گٹکا،مین پری ،21 سو،پان پراگ  وغیرہ کھلے عام دستیاب ہے۔

 تعلیمی ادارے بھی اس سے محفوظ نہیں رہے ہیں جبکہ سرکاری و غیر سر کاری دفاتراورپبلک مقامات پر کھلے عام سگریٹ نوشی جاری ہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق پولیس میں موجود کالی بھیڑیں  منشیات ،گٹکے اور میں پری کے  کاروبار کی سربرستی کررہی ہیں اوروہ پولیس کی بدنامی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔
تازہ ترین