• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پر اسرائیلی حملے میں سابق بھارتی فوجی افسر ہلاک

فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا 

غزہ میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں بھارتی سابق فوجی افسر، کرنل  ویبھو انل کالے ہلاک ہو گیا۔

بھارتی میڈیا ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق کرنل ویبھو انل کالے (ریٹائرڈ) کی ہلاکت غزہ کے رفح کے علاقے میں ہوئی ہے۔

بھارتی سابق فوجی افسر کا تعلق بھارتی شہر پونے سے تھا جو تین ہفتے قبل ہی اقوام متحدہ میں سیکیورٹی سروسز کوآرڈینیٹر کے طور پر بھرتی ہوا تھا۔

دوسری جانب انڈیگو کے ایک سینئر کمانڈر ونگ، کمانڈر کارڈے نے بتایا ہے کہ  کرنل کالے اقوام متحدہ کا جھنڈا اٹھائے ہوئے رفح کے علاقے میں گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ اس دوران وہ گولی کی زد میں آ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویبھو انل کالے نے  تین سال قبل بھارتی فوج کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویبھو کی لاش دو دن میں قاہرہ سے بھارت لائی جائے گی، پروازوں کی دستیابی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ویبھو کی لاش کو ممبئی یا پونے میں لایا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویبھو انل کالے 1998 میں فوج میں شامل ہوئے تھے، وہ کشمیر میں راشٹریہ رائفلز کا سابق ڈپٹی کمانڈر تھا اور کاؤنٹر انٹیلی جنس اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کا حصہ بھی رہ چکا تھا۔

ان کے پسماندگان میں بیوی امریتا اور دو نوعمر بچے، بیٹا ویدانت اور بیٹی رادھیکا شامل ہیں۔

ان کے بھائی گروپ کیپٹن وشال کالے ہندوستانی فضائیہ میں اعلیٰ افسر ہیں، اور ان کے کزن کرنل ایمے کالے بھی فوج میں ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید