• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان: دونوں ممالک کے نجی شعبے کے درمیان دوطرفہ تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال

--- جنگ فوٹو
--- جنگ فوٹو

جاپان میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ نے پاکستان سے آئے ہوئے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے مشیر سید فیروز شاہ سے پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات پاکستان میں جاپانی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ 

پاکستانی سفارتخانے میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے نجی شعبے کے درمیان دوطرفہ تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سفیرِ پاکستان نے سید فیروز شاہ کو تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد بھی پیش کی جبکہ فیروز شاہ نے سفیرِ پاکستان کی پاک جاپان تعلقات میں اضافے کے لیے کوششوں کو سراہا۔

خاص رپورٹ سے مزید