• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچل جانسن کی سوانح حیات بھی آگئی، واٹسن کیساتھ جھڑپ کا ذکر شامل

کراچی ( اسپورٹس ڈیسک ) سابق آسٹریلوی کرکٹر  مچل جانسن کی سوانح حیات بھی منظر عام پر آگئی، انہوں نے اپنی سوانح حیات میں اپنے قریبی اور گہرے دوست شین واٹسن کی دوستی اور ان کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ کا بھی  ذکر کیا ہے ۔ مچل جانسن کا کہنا تھا کہ ایڈیلیڈ میں واقع کرکٹ اکیڈمی سے ہماری دوستی کی شروعات ہوئیں ۔ مچل جانسن نے ان باتوں کا ذکر گزشتہ روز جاری ہونے والی اپنی سوانح حیات ’’ری سائیلینٹ ‘‘میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک دفعہ مجھے کچھ لڑکوں نے باتھ روم میں گھسیٹ لیا اور میرے سر کو کسی نے بہت زور سے دھکا دیا ۔ میں نے مارنے کیلئے مٹھی اٹھائی تو اس نے بھی اٹھائی وہ واٹسن تھا۔ ہم دونوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا مگر دونوں میں سے کسی نے بھی مارنے کی کوشیش نہیں کی ۔ سوانح حیات کی تعارفی تقریب میں مچل کلارک اور سائمن کاٹیچ کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کابھی زکر ہوا ۔
تازہ ترین