• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Imran Khan Condemns Quetta Attack
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل کوئٹہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتشار کی خواہشمند قوتیں عدم استحکام کا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہیں۔

عمران خان نے ایک بیان میں زیر تربیت جوانوں کی سلامتی اور حفاظت کیلئے فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کیخلاف جاری کارروائی کی کامیاب تکمیل اور جوانوں کی حفاظت کیلئے دعا کی۔

عمران خان نے کہا کہ کسی شرپسند کوملک و ملت کے امن سے کھیلنے کی کوشش گوارا نہیں کی جائے گی، قوم اپنے جری اور بہادر جوانوں کی پشت پر کھڑی ہے۔
تازہ ترین