لاہور کے علاقے گڑی شاہو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ واردات کےبعد حملہ آور فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گڑھی شاہو چوک میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار حملہ آورو ں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پچاس سالہ کامران ملک زخمی ہوگیا جسے اسے سروسز ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
پولیس نےلاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈید ہاؤس بھجوا کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔