• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو امن کا گہواہ بنانا پی ایس پی کا مشن ہے، الطاف شاہد

لندن (پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی صدرچوہدری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ عہدحاضر میں کوئی میرجعفر ریاست کی رِٹ چیلنج نہیں کرسکتا۔پاک سرزمین پارٹی ہرفورم پر غداروں کامحاسبہ کرکے وطن سے محبت کاقرض اتارے گی ۔کراچی میں امن کی بحالی گورنر سندھ کی فوری تبدیلی سے مشروط ہے۔وہ ایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے ۔چوہدری محمدالطاف شاہد نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی وبیرونی دشمنوں کے درمیان ہرقسم کارابطہ توڑناہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین مصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اور سیکرٹری جنرل ضاہارون نے مادروطن کی آستین میں چھپے سانپوں اور ناسوروں کوبے نقاب کردیا ہےاب انہیں کچلنا ریاست کافرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امن وآشتی کاگہوارہ بنانا پاک سرزمین پارٹی کی قیادت کامشن ہے ۔
تازہ ترین