• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر منتخب ہوا تو ہیلتھ کیئر پروگرام ختم کردیں گے، ٹرمپ

If Becomes President Will End Health Care Program Trump
ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو صدر اوباما کا ہیلتھ کیئر پروگرام ختم کردیں گے جبکہ ہلیری الیکشن کیمپین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ دو کروڑ افراد کو ہیلتھ کیئر کی سہولیات سے محروم کرنا چاہتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریاست فلوریڈا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر اوباما کا متعارف کرایا گیا ہیلتھ کیئر پروگرام ایک مہنگا منصوبہ ہے ۔ اسے تبدیل کرتے ہوئے ایک سستا پروگرام متعارف کرانا ہوگا ۔

ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی الیکشن کیمپین کی جانب سے ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ دو کروڑ افراد کو ہیلتھ کیئر کی ان سہولیات سے محروم کرنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ انشورنس کمپنیاں دوبارہ سے اپنی من مانیاں کریں ۔

ادھر۔۔ اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں ٹرمپ نے ایک بار پھر ہلیری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بطور سیکریٹری خارجہ وہ ناکام رہی ہیں ، ان کے پاس شام کے حوالے سے کوئی منصوبہ نہیں تھا اور اب آپ وہاں کی صورت حال دیکھ لیں ۔ وہ اب ایک نیا روس اور ایران بن چکا ہے ۔۔ یہی معاملہ لیبیا کا بھی ہے ۔

انہوں نے صدر اوباما پر بھی تنقید کی ۔ اور کہا کہ انہیں ہلیری کی پرائیویٹ ای میل اکائونٹ استعمال کرنے کا علم تھا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ آج ان کی حمایت کررہے ہیں ۔اس سارے معاملے میں میڈیا میں دھاندلی میں ان کا ساتھ دے رہا ہے ۔

دوسری جانب ۔۔ ہیلری کلنٹن کی اپنے حریف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے داعش کے بارے میں بیان پر کڑی تنقید کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ موصل کی بازیابی کی عسکری مہم انتہائی غلط طریقے چلائی جا رہی ہے ۔

ہیلری نے ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر شدید تنقید کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ موصل کی بازیابی کی عسکری مہم انتہائی غلط طریقے چلائی جا رہی ہے ۔
تازہ ترین