• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ویڈیو گیم’’ڈِس اونرڈ2 ‘‘ کا ٹریلر جاری

Trailer Of New Video Game Dishonored2 Released
ایکشن کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ سنسنی سے بھرپور نئی ویڈیو گیم ’’ ڈِس اونرڈ2 ‘‘کاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

فرنچ انٹریکٹو کمپنی Arkaneکے اشتراک سے تیار ہونیوالی مار دھاڑ اور ماہر نشانے باز پر مبنی اس ویڈیوگیم میں بہادرخاتون فائٹر اپنے روایتی انداز میں دشمنوں کاخاتمہ کرتی نظر آرہی ہے ۔

اس سنسنی خیزگیم میں کئی نئے مِشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔

ہتھیاروں سے لیس طاقتورجنگجو اور اہداف کو نشانہ بناتے کردار سے بھرپور یہ ویڈیو گیم رواں سال11نومبر کو لانچ کر دی جائیگی جو پلے اسٹیشن فور، ایکس باکس ون اور مائیکرو سوفٹ وِنڈوزکیلئے موزوں ہے۔
تازہ ترین