• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورکنگ بائونڈری، بھارتی فائرنگ، 3 پاکستانی شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی، 5 بھارتی فوجی ہلاک، جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی

راولپنڈی،سیالکوٹ(نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں) بھارتی فورسزکی جانب سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے ورکنگ بائونڈری پرچپراڑسیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں 3شہری شہید جبکہ 8زخمی ہوگئے ،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوجیوں کی چار چیک پوسٹیںاور5فوجی ہلاک ہوگئے ۔ دوسری جانب بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی پر دفتر خارجہ نے  بدھ کوایک بار پھر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے مسلسل سرحدی خلاف ورزیوں کیخلاف شدید احتجاج ریکارڈ کرایا‘اس موقع پر احتجاجی مراسلہ بھی جے پی سنگھ کے حوالے کیا گیا جس میں کہاگیاہے کہ انڈیاجنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کاپاکستان کی ورکنگ باؤنڈری اور ایل اوسی پر سیزفائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستورجاری ہے‘بھارتی فوج نے ورکنگ بائونڈری پرچپراڑسیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3شہری شہید جبکہ سوہنڈاں گاؤں کے 8افرادزخمی ہوئے‘رینجرز نے بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن فوج کی توپیں خاموش کرادیں‘ادھر ورکنگ بائونڈری پر ہڑپال سیکٹر میں بھارتی فوج کی طرف بدھ کی شام سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو رات گئے تک جاری تھا،پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کابھر پور جواب دیا۔ دریں اثناءسونا وادی سے تعلق رکھنے والا ایک شہری سکندر جو کنٹرول لائن پر شدید زخمی ہو گیا تھا سی ایم ایچ کھاریاں میںدوران علاج  دم توڑ گیا‘ عسکری ذرائع کےمطابق پاک فوج کی جوابی فائرنگ کے نتیجےمیں پانچ بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے‘پاک فوج نے کئی بھارتی چیک پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
تازہ ترین