• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرلر فلم '’انفرنو ‘کالاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر

Thriller Movie Inferno Angeles Colorful Premiere
ہالی وڈ کے مشہور و معروف اداکار ٹام ہینکس کی نئی مسٹری تھرلر فلم '’انفرنو‘کالاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئرمنعقد کیاگیا جس میں فلم کی کاسٹ نے جلوے بکھیر کر تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

ٹام ہینکس، عرفان خان اور فلم کے ڈائریکٹر سمیت دیگر اداکار ریڈ کارپٹ پر پہنچے تو مداحوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

ہدایت کاررون ہاورڈ کی یہ سنسنی خیزفلم امریکی ناول نگارڈین براؤن کی کتاب سے ماخوذ ہے جس کی کہانی بھول جانے کی بیماری کے شکار ایک ایسے شخص کے گرِد گھوم رہی ہے جو اٹلی کے ایک اسپتال میں طویل عرصے تک بے ہوش رہنے کے بعد ہو ش میں آجاتا ہے۔

یہ شخص گہری نیند سے اُٹھنے کے بعد ایک پیچیدہ پہیلی کا کھوج لگانے کیلئے انوکھی مہم پر نکل پڑتا ہے جہاں اسے خطرناک حالات کا سامنا کرناپڑتا ہے ۔

برائن گریزراورمائیکل ڈی لوسا کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ٹام ہینکس مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں فلیسٹی جونز،بالی وڈ اداکار عرفان خان، بین فوسٹر، اومر سے،سڈ سے بیبٹ اوروولف گینگ شامل ہیں۔

تھرل ، سنسنی اورڈرامہ سے بھرپور یہ فلم کولمبیا پکچرز کے تحت رواں سال 28اکتوبر کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
تازہ ترین