• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کی مالیاتی اور اقتصادی پوزیشن مضبوط ہے،ابراہیم العساف

ریاض (شاہد نعیم) وزیر خزانہ ابراہیم العساف نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب مقامی اور بین الاقوامی اقتصادی و مالیاتی چیلنجوں کا مقابلہ پوری قوت سے کررہا ہے، سعودی عرب کی مالیاتی اور اقتصادی پوزیشن مضبوط ہے، ریاض میں سعودی مالیاتی ایجنسی اور مالیاتی منڈی بورڈ کے زیراہتمام ’’مالیاتی استحکام‘‘ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سعودی عرب کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ پیٹرول دو برس سے زائد عرصے سے کم قیمت پر جارہا ہے، پیٹرول کے نرخ بہت زیادہ گرے ہیں، اس کے باوجود اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم سرکاری خزانے کو بہتر شکل میںخرچ کررہے ہیں۔ محفوظ اثاثے اب بھی اچھے ہیں اور محفوظ اثاثوں کی حفاظت میں بھی کامیاب ہیں۔
تازہ ترین