• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن کا محمدعرفان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپئینز ٹرافی سے قبل پاسپورٹ اورغیر ملکی ویزےکے حصول کےحوالے سے فیڈریشن کو لا علم  رکھنے پر قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عرفان کے خلاف سخت انضباطی کاروئی کا فیصلہ کیا ہے،اور ان کو نوٹس جاری کردیا ہے، محمد عرفان نے فیڈریشن کو اطلاع دئیے بغیر برطانیہ کے ویزے کے لئے پاسپورٹ جمع کردیا تھا جو ان کو قومی ہاکی ٹیم کے ملائیشیا روانگی سے قبل نہیں مل سکا جس کی وجہ سے وہ ایشین چیمپئینز ٹرافی میں ملک کی نمائندگی نہ کرسکے اور ان کی جگہ فیصل قادر کومتبادل کھلاڑی کے طور پر کوانٹن ملائیشیا بھیجا گیا اور قیادت فرید احمد کے حوالے کی گئی، پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ کپتان کی اچانک تبدیلی اور محمدعرفان کی عدم موجودگی کی وجہ سے قومی ٹیم کی ایشین چیمپئینزٹرافی ہاکی ٹور نامنٹ میں پر فار منس متاثر ہوئی، اس بات کا امکان ہے کہ مستقبل میں محمد عرفان کو قومی ٹیم کی کپتانی نہیں دی جائے گی۔
تازہ ترین