• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شربت گلہ کی گرفتاری کا معاملہ پاکستان کیساتھ اُٹھائینگے، افغانستان

کابل /اسلام آباد (جنگ نیوز / آئی این پی) افغانستان نے عالمی شہرت یافتہ خاتون شربت گل کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے کو پاکستانی حکومت کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ پاکستان میں افغان سفیر ڈاکٹر عمر زاخیلوال کا کہنا ہے کہ افغان خاتون شربت گلہ کی رہائی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں،جلد اسے پاکستان کی جیل سے جلد رہا کردیا جائے گا۔جمعرات کو افغان خبررساں ادارے ”خاما پریس “ کے مطابق افغان سفیر عمر زاخیلول کا کہنا ہے کہ افغان سفارتخانے کو اب تک شربت گلہ کی گرفتاری اور اسکے خاندان کے بارے میں مطلع نہیں کیا گیا ہے ۔انکا کہنا تھاکہ افغان سفارتخانہ معلوم کررہا ہے کہ شربت گل کو گرفتار کرکے کہاں رکھا گیا ہے ،شربت گل کی جلد رہائی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔
تازہ ترین