• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
The Annual Festival Of The Creation Of Human Tower
انوکھے تہواروں کے انعقاد کی وجہ سے مشہور ملک اسپین کے ٹاؤن والز میں انسانی مینار بنانے کے دلچسپ مقابلہ منعقد کیا گیا۔

سالانہ تاراگوناٹاورنامی اس فیسٹیول کے موقع پر منعقد کئے گئے خصوصی مقابلوں میں ملک بھر سے آئے سینکڑوں کرتب بازوں نے شرکت کی ۔

ایک ہی رنگ کے لباس میں ملبوس کرتب بازوں نے ایک دوسرے کے کندھوں پر سوار ہوکر انسانی مینار بنا ڈالا جس پر وہاں موجود ہزاروں افراد بھرپور لطف اندوز ہوئے اورمقابلے کے شرکاء کودل کھول کر داد دی۔

واضح رہے کہ کاسٹلزانسانی ٹاور تعمیر کرنے کی روایت 18ویں صدی میں اسپین کے شہرتاراگوناسے شروع ہوئی جوگذشتہ کئی دہائیوں سے ہر سال باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے۔
تازہ ترین