• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی پراحمد شہزاد،عمراکمل دل برداشتہ

Shehzad And Umar Dishearted On Decline Of Central Contracts
ٹیسٹ کرکٹرز احمد شہزاد اور عمر اکمل پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی پر دل برداشتہ ہو گئے ہیں۔دونوں کرکٹرز پی سی بی حکام سے تنزلی پر بات کریں گے۔

اس وقت احمد شہزاد اور عمر اکمل کے ستارے گردش میں ہیں ۔دونوں کرکٹرز پی سی بی کے اعلیٰ حکام اور سلیکشن کمیٹی کے دلوں میں گھر کرنے اور ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ہیں ۔ گزشتہ ہفتے پی ایس ایل کی پلاٹینم کیٹگری میں منتخب ہوتے ہیں لیکن پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ان کی تنزلی کر دی جاتی ہے ۔

احمد شہزاد بی جبکہ عمر اکمل سی سے ڈی کیٹگری میں پھینک دیئے گئے ہیں ۔ دونوں کرکٹرز سلیکشن کمیٹی کے رویے سے نالاں ہیں اور تنزلی کے حوالے سے پی سی بی کے اعلیٰ حکام سے بات کریں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کرکٹر ز کا خیال ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے ناروا سلوک سے ان کی تذلیل کی گئی ہے۔ ایک طرف ان فٹ حارث سہیل جنہوں نے اپنا آخری میچ 29 مئی 2015 کو کھیلا انہیں سی میں برقرار رکھا جاتا ہے اور ٹیسٹ کرکٹرز کی تنزلی کر دی جاتی ہے ۔
تازہ ترین