بلوچستان حکومت نے مچھ جیل کی سیکورٹی مزید بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ۔ جیل کی سیکورٹی کیلئے ایف سی پولیس اور لیویز کے مزید اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔
محکمہ جیل ذرائع کے مطابق سیکرٹری داخلہ بلوچستان ڈاکٹر اکبر حریفال نے رات گئے سنٹرل جیل مچھ کا دورہ کیا ، ان کے ہمراہ ڈی سی بولان ،پولیس اور ایف سی کے اعلی حکام بھی تھے ۔
سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے سنٹرل جیل مچھ میں کئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ سنٹرل جیل مچھ کی سیکورٹی کے حوالے سے ایک اعلی سطحی اجلاس بھی سپرٹندنٹ جیل کے دفتر میں ہوا جس میں مچھ جیل کی سیکورٹی مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ،جیل کی سیکورٹی کیلئے جیل اہلکاروں کے علاوہ ایف سی پولیس اور لیویز کے مزید اہلکار تعینات کئے جائیں گے ۔
اس کے ساتھ ساتھ جیل میں جدید سیکورٹی آلات کی تنصیب کی جائے گی ۔