• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش لیگ: بریسال بلز اور راجشاہی کنگز کی فتح

ڈھاکا ( جنگ نیوز ) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں جمعہ کو بریسال بلز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کومیلا وکٹورینز کو چھ وکٹ سے زیر کرلیا۔ ناکام ٹیم نے آٹھ وکٹ پر 129رنز بنائے۔ مارلن سیموئلز 48 اور سہیل تنویر تین چھکوں کی مدد سے 30رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بریسال نے ہدف 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ مشفیق الرحیم 33، تھسارا پریرا 34، ڈیوڈ ملان 26رنز کے ساتھ فتح کے مرکزی کردار رہے۔ دوسری جانب ڈھاکا ڈائنامائٹس کو راجشاہی کنگز کے ہاتھوں چھ وکٹ سے شکست کا داغ سہنا پڑا۔ شکست خوردہ سائیڈ نے مقررہ اوورز میں 138رنز جوڑے۔ مصدق حسین نے 59رنز اسکور کیے۔ مہدی حسن اور سمیت پٹیل نے دو دو وکٹ لیے۔ جواب میں سمیت کے جارحانہ 44رنز کی بدولت راجشاہی نے ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
تازہ ترین