• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان انتخابات: پیپلز پارٹی 10 نشستوں پر کامیاب، ن لیگ 4 اور آزاد امیدواروں کی 7 نشستیں

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سب سے زیادہ 10 نشستیں جیت لیں۔

اب تک 24 میں سے 22 نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آگئے ہیں، جس میں 4 سیٹوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن)، 1 پر مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) اور 7 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔


مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج

جی بی اے 1 گلگت-1:

جی بی اے ایک سے پیپلز پارٹی کے امیدوار امجد حسین کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم ليگ (ن) کے محمد شفیق الدین دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 2 گلگت-2:

جی بی اے 2 گلگت-2 کے تمام 91 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پاکستان مسلم ليگ (ن) کے حفیظ الرحمٰن 13 ہزار 433 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ 

اس نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے جمیل احمد 8 ہزار 650 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ 

جی بی اے 3 گلگت-3: 

جی بی اے 3 گلگت-3 کے تمام 82 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا ہے جس کے مطابق آزاد امیدوار سید سہیل عباس 7877 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ پیپلز پارٹی کے آفتاب حیدر ایڈووکیٹ 7360 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 4 نگر:  

جی بی اے 4 نگر  کے تمام 53 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد علی اختر 7670 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے محمد ایوب وزیری 6566 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 5 نگر-2:

جی بی اے 5 نگر 2 میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے ذوالفقار علی مراد کامیاب ہوگئے، مجلس وحدت مسلمین کے ریاض اکبر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 6 ہنزہ:

جی بی اے 6 ہنزہ میں 88 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آگئے جس کے مطابق آزاد امیدوار نیک نام کریم جیت گئے۔

جی بی اے 7 اسکردو-1: 

اسی طرح جی بی اے 7 اسکردو 1 کے تمام 31 پولنگ اسٹیشنز  کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید توقیر مہدی 4500 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے، استحکام پاکستان پارٹی کے راجہ جلال حسین خان 4056 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 8 اسکردو 2:

جی بی اے 8 اسکردو-2 کے تمام 70 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا ہے جس کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے محمد کاظم 10 ہزار 474 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ اس نشست پر پیپلز پارٹی کے سید محمد علی شاہ 10 ہزار 118 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ 

جی بی اے 9 اسکردو-3:

جی بی اے 9 اسکردو 3 کے تمام 54 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشاد 6314 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، جبکہ آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 6106 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے۔

جی بی اے 10 اسکردو-4 :

حلقہ جی بی اے 10 اسکردو سے غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار ناصر علی خان جیت گئے۔

جی بی اے 11 کھرمنگ:

جی بی اے 11 کھرمنگ سے پیپلز پارٹی کے اقبال حسن کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم ليگ ن کے سید محسن رضوی دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 12 شگر:

حلقہ جی بی اے12 شگر سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار عمران ندیم کامیاب ہوگئے۔

جی بی اے 15 دیامر-1:

حلقہ جی بی اے 15 دیامر-1 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار محمد دلپزیر 5 ہزار 145 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ 

اس نشست پر جمعیت علماء اسلام کے ولی الرحمان 4 ہزار 169 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ 

جی بی اے 16 دیامر-2:

جی بی اے 16 دیامر سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سید امام مالک جیت گئے۔

جی بی اے 17 دیامر-3:

جی بی اے 17 دیامر-3 کے تمام 46 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا، جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد نسیم 7722 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ جبکہ جے یو آئی (ف) کے رحمت خالق 4647 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ 

جی بی اے 18 دیامر-4 :

جی بی اے 18 دیامر-4 کے تمام 34 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے مطابق ن لیگ کے کفایت الرحمٰن 5521 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے گلبر خان 4916 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 19 غذر-1:

جی بی اے 19 غذر-1 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید جلال شاہ 9303 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان مسلم ليگ (ن) کے ظفر محمد 7440 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 20 غذر-2:

حلقہ جی بی اے 20 غذر 2 کے تمام 69 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم ليگ (ن) کے عبدالجہاں 6917 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نذیر احمد 6758 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 21 غذر-3:

جی بی اے 21 غذر-3 کے 60 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار امان علی کامیاب ہوئے۔

جی بی اے 22 گھانچے-1:

جی بی اے 22 گھانچے 1 کے بھی تمام 58 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد ابراہیم ثنائی 10136ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے عاشق حسین 9498 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 23 گھانچے-2:

جی بی اے 23 گھانچے-2 کے 50 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار انور علی کامیاب ہوگئے۔

جی بی اے 24 گھانچے-3:

جی بی اے 24 گھانچے 3 کے بھی  تمام 46 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق آزاد امیدوار اسد شفیق 7164 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد اسماعیل 5129 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

دیگر حلقوں کے ووٹوں کی گنتی جاری

جی بی اے 13 استور-1 :

جی بی اے 13 استور-1 کے 57 میں سے 36 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رانا فرمان علی 4368 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار شاہدہ 4312 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 14 استور-2:

جی بی اے 14 استور-2 کے 51 پولنگ اسٹیشنز میں سے 35 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا ہے، جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے رانا محمد فاروق 4300 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے شمس الحق لون 3865 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

403 امیدوار میدان میں 

گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں پر امیدواروں کے انتخاب کیلئے ووٹ ڈالے گئے۔ الیکشن میں مجموعی طور پر 403 امیدواروں نے حصہ لیا۔

انتخابات میں 396 مرد اور 8 خواتین امیدوار نے حصہ لیا، پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہی۔

قومی خبریں سے مزید