• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا و اسرائیل نہ تو جنگ بندی کی پابندی کرتے ہیں نہ ہی مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، ایران

ایرانی پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف (فائل فوٹو)۔
ایرانی پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف (فائل فوٹو)۔

ایرانی پارلیمان کے اسپیکر اور مذاکرات کار باقر قالیباف نے کہا ہے کہ بحری ناکہ بندی اور اسرائیل کی امریکی حمایت نے خطے میں امریکی، اسرائیلی اہداف کو جائز بنا دیا ہے۔ 

تہران سے جاری اپنے بیان میں  باقر قالیباف نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ہمیشہ کی طرح تیار ہیں۔ امریکا اور اسرائیل نہ تو جنگ بندی کے پابند ہیں اور نہ ہی مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ لبنان معاہدوں کی خلاف ورزی اور بحری ناکابندی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید