• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہ پیما حسن سدپارہ کی کیموتھراپی ،بولنا بند ہوگیا

Mountaineer Hassan Chemotherapy Speaking Closed
عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما حسن سدپارہ کی حالت تشویشناک ہو گئی، کیموتھراپی کے سبب بولنا بند کر دیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ان کے بیٹے عارف سدپارہ نے کہا کہ والد کیموتھراپی کے دورا ن نقاہت کے سبب بات چیت نہیں کر پا رہے جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بلڈ کینسر کے اثرات جگر تک بھی پہنچے ہیں۔

انہوں نے قوم سے دعا اور ملک ریاض و دیگر مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی ہے، عارف سدپارہ کے مطابق ان کے والد حسن سدپارہ کو شدید نوعیت کا بلڈ کینسر ہے اور وہ بیرون ملک علاج چاہتے ہیں۔
تازہ ترین