• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر تنویر عباسی کے تحقیقی کام سے نئی نسل فائدہ حاصل کریگی،ڈاکٹر نور شیخ

خیرپور (بیورو رپورٹ)  معروف شاعر ڈاکٹر تنویر عباسی کی 17ویں برسی پر شاہ لطیف یونیورسٹی میں پرووائیس چانسلر ڈاکٹر نور احمد شیخ کی زیر صدارت  تقریب ہوئی جس کا اہتمام ڈاکٹر تنویر عباسی انسٹی ٹیوٹ کے انچارج مہر خادم نے کیا تھا  پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک ،پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس شر،سینئر صحافی غلام عباس بھنبھرو اور سندھ کے ممتاز شاعر ڈاکٹر ادل سومرو مہمانان خصوصی تھے ڈاکٹر نور احمد شیخ نے اپنے خطاب میں کہاکہ ڈاکٹر تنویر  بڑے دانشور بڑے تحقیقات کار بڑے شاعر تھے ڈاکٹر تنویر عباسی کے تحقیقی کام سے نئی نسل فائدہ حاصل کرے گی انہوں نے کہاکہ شاہ لطیف یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کے شعبے کے قیام میں ڈاکٹر تنویر عباسی کااہم کردار ہے انہوں نے ڈاکٹر تنویر عباسی کے غیر شایع شدہ تحقیقی مواد کتابی صورت میں شایع کرنے کا اعلان کیاپروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک نے کہاکہ زندہ قومیں اپنے  ہیروز کو یاد رکھتی ہیں سینئر صحافی غلام عباس بھنبھرو نے کہاکہ ڈاکٹر تنویر عباسی نے ون یونٹ توڑ تحریک میں  بڑھ چڑھ کر کام کیا اور پھول باغ میں بڑا جلسہ کیا جس میں جی ایم سید ،کامریڈ حیدر بخش جتوئی ،کامریڈ جام ساقی اور سندھ بھر کے سینکڑوں افراد کو مدعو کیا ان کی سندھ کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی تقریب میں ڈاکٹر ادل سومرو نے خصوصی مقالا پڑھا اس سے قبل رحیم بخش مہر خادم نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا تقریب میں بڑی تعداد میں ادیبوں شاعروں اور دانشوروں نے شرکت کی ۔
تازہ ترین