• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے نیلم اور جہلم میں پانی کی سطح اچانک گر گئی

مظفرآباد ( این این آئی) آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد سے بہنے والے دو بڑے دریائوں میں پانی کی سطح اچانک ہی نچلی سطح پر پہنچ گئی دریائے نیلم، دریائے جہلم نے نالہ  کی شکل اختیار کرلی عوامی آبادی میں پانی کی شدید قلت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ اس وقت مظفرآباد سٹی میں عوام کی ضروریات کے لئے 150سے200کیوسک فٹ پانی کی اشد ضرورت ہے تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سے بہنے والے دو بڑے دریا، دریائے جہلم، دریائے نیلم جس میں پانی  ہمیشہ 700سے800کیوسک فٹ  بہتا تھاوہ اتوار کو اچانک ہی 150سے 200کیوسک فٹ تک پہنچ گیا ہے۔ مظفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں پہلے سے ہی  پانی کی کمی ہےاس اچانک کمی کے بعد  عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بارشوں کے نہ ہونے کیوجہ سے قدرتی چشمے بھی خشک  گئے ہیں جس کی وجہ سے دریائے نیلم، دریائے جہلم کے دو بڑے دریا اب نالہ لئی کی شکل اختیار کر گئے پانی کی سطح  میں اچانک کمی سے  سے یہ سوال اٹھ کھڑا ہوا ہے کہ  پانی بھارت نے روکا ہے یا دونوں دریائوں کا پانی بھی خشک  ہونا شروع ہوگیا ہے۔ اگر مزید آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں 30دن تک بارش یا برفباری نہ ہوئی تو دریائوں کے پانی میں مزید کمی واقع ہوسکتی ہے اور وادی جہلم اور وادی نیلم کے کنارے بسنے والی آبادی کو پانی کے بغیر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تازہ ترین