• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: بلوچستان کے12 اضلاع میں پولیو کی خصوصی مہم شروع

Quetta Polio Campaign Launched In 12 Districts Of Balochistan
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 3اضلاع کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کے انکشاف کے بعد انتطامیہ نے 12اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم شروع کردی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ پشین اور قلعہ عبداللہ جو پولیو کیسز کے حوالے سے پہلے ہی ہائی رسک قرار پائے ہیں۔

وہاں کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کے انکشاف نے ضلعی انتطامیہ اور پولیو ایمرجنسی سیل کو متحر کر دیا اور ہنگامی بنیادوں پر انسداد پولیو کی 3روزہ مہم کا دوبارہ اضلاع میں آغاز کیا گیا ہے۔

مہم میں سولہ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کو بعد ازاں دو روز کی توسیع کے بعد پانچ روز تک بڑھا دیا گیا ہے۔
تازہ ترین