• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے وطن روانہ

Indian High Commissioner Gotam Bambawaley Went To India
پاکستان میں متعین بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے بھارت چلے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ مشیرخارجہ سرتاج عزیز کے دورہ امرتسر پر بھارتی حکام سے تبادلہ خیال کریں گے۔

سینئر صحافی خالد محمود خالد نے بھارتی ذرائع سے رپورٹ دی ہے کہ گوتم بمباوالے ہارٹ ایشیا کانفرنس میں پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی شرکت پر بھارتی حکومت سے مشاورت کریں گے۔

بھارتی ہائی کمشنر نئی دلی میں حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت گئے ہیں ۔
تازہ ترین