• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے، خرم دستگیر

خرم دستگیر: فوٹو فائل
خرم دستگیر: فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ منتخب ایوان سب سے کم کمزور ادارہ ہے، سب سے زیادہ اور پہلے تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔

لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ آپ ذمہ داری دے رہے ہیں مگر اتھارٹی نہیں دی جا رہی، آٹے کے بحران کی ذمے داری پارلیمان پر نہیں ڈالی جا سکتی۔

 خرم دستگیر نے کہا کہ پارلیمان میں آواز اٹھا سکتا ہوں، مسائل کا ذمہ دار میں نہیں، حکومت ہے، منتخب نمائندے سائل بن کر بیٹھے ہیں،چاہے کمشنر کا دفتر ہو یا فیڈرل سیکریٹری کا دفتر۔

رہنما مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ پارلیمانی جمہوریت ایم این اے بنانے کا نام نہیں، لوگوں نے جو مینڈیٹ دیا اس کی عزت کرنی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید