• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعہ کے اجتماعات میں علماء منارٹی بل کے حوالے سے عوام کو آگاہ کریں، مولانا سلفی

کراچی (پ ر) امیر جماعت غرباء اہلحدیث مولانا عبدالرحمٰن سلفی نے کہا ہے کہ جمعۃ المبارک کے خطبات میں خطباء و ائمہ اہلحدیث خلاف اسلام منارٹی رائٹس بل کیخلاف احتجاجی قرار دادیں منظور کریں گے اور خطیب حضرات عوام کو بل سے متعلق آگاہ کریں کہ یہ بل قرآن و سنت و آئین پاکستان کے منافی ہے وہ مرکز جماعت برنس روڈ پر ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اجلاس میں حافظ محمد سلفی، شیخ  مدنی، حشمت اللہ صدیقی، عمرن احمد سلفی، فیصل سلفی و دیگر نے بھی  اظہار خیال کیا اجلاس میں برما و شام کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف بھی خطیب حضرات سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنی مساجد میں قنوت نازلہ کا اہتمام کریں ۔
تازہ ترین