• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

305لاکھ ایکڑ زرعی رقبہ رہائشی کالونیوں،سرکاری اداروں اورموٹرویز میں تبدیل

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان شہر کی وسعت میں ریکارڈ اضافہ ہونے سے ساڈھے تین لاکھ ایکڑ زرعی رقبہ رہائشی کالونیوں سرکاری اداروں ،موٹرویز میں تبدیل ہوگیاہے ،جس سے زرعی آباد رقبے میں 40فیصد کمی آگئی ہے ، بڑے زمینداروںزرعی رقبوں کو اونے پونے فروخت کرنے لگے ہیں ملتان میں زرعی رقبوں کی اوسط بیعہ میں تین سے چارلاکھ روپے فی ایکڑ کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، ایک سروے رپورٹ کے مطابق واپڈا ٹاؤنز اور ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کی زد میں ایک سے دو لاکھ ایکڑ زرعی رقبہ رہائشی کالونیوں کی شکل اختیار کرگیا ہے، آم کے باغات کاایک چوتھائی رقبہ ختم ہوکررہے گیاہے ،جس سے ملتان ضلع میں زرعی اجناس کی پیداوار میں خطرناک حد تک کمی آنے کااندیشہ پیدا ہوگیاہے جبکہ تحصیل شجاع آباد اور جلال پور پیر والہ میں ابھی تک دوسے ڈھائی لاکھ ایکڑ روقبہ غیر آباد بنجر اور دریاکی زد میں پڑا ہوا ہے ،اس طرح ملتان شہر میں گزشتہ ایک دہائی کے قلیل عرصہ میں چار اطراف میں 7سے 8کلو میڑ تک زرعی رقبے ختم ہو کر آبادی میں تبدیل ہوگئے ہیں جس سے محکمہ زراعت توسیع کے کئی زراعت افسران کی حدود میں رہائشی کالونیاں کارخانے فیکٹریاں کمرشل ادارے تعمیر ہوچکے ہیں اس طرح موٹر ویز کی تعمیر سے40سے 50ہزار ایکڑ زرعی رقبہ بھی ختم ہوگیاہے مزید ہونے کاامکان ہے ۔
تازہ ترین