• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سند ھ اور پنجاب کیلئے گیس نرخوں میں فرق پر صنعت کار پریشان

Sindh And Punjab Upset Manufacturer In Gas Prices
صوبہ پنجاب میں قائم صنعتوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کیلئے گیس نرخوں میں بہت فرق ہے ،مہنگی گیس سے کاروبار کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔

صوبہ پنجاب میں موسم سرما میں صرف دو روز گیس دستیاب تھی، گرمیوں میں بھی پورے ہفتے گیس فراہم نہیں کی جاتی تھی، ایل این جی آمد کے بعد گیس سپلائی تو پورے سال کی ہو گئی۔

صنعت کاروں کے مطابق قیمت دیگر صوبوں سے 50 فیصد سے بھی زائد ہونے کے باعث کاروبار متاثر اور بے روزگاری بڑھنےکا خدشہ ہے۔

دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت قدرتی وسائل پر پہلا حق صوبے کا ہے، صوبہ سندھ ملکی گیس کا 71 فیصد پیدا کر رہا ہے جبکہ کے پی کے بھی اپنے حصے کی گیس پیدا کر رہے ہیں جبکہ صوبہ پنجاب میں پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے۔

باخبر صنعت کاروں کے مطابق بجلی کے نرخ میں کمی یا صوبائی ٹیکسوں میں ریلیف کے ذریعے پنجاب کے صنعت کاروں کو سہارا دینے کا آپشن موجود ہے۔
تازہ ترین