• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین بس منصوبے میں حائل تجاوزات کے خلاف آپریشن، لینڈ مافیا کی مزاحمت ڈپٹی ڈائریکٹر بلدیہ زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے صدر کرم علی تالپور روڈ، پریڈی اسٹریٹ، سبزی گلی ، بزنس روڈ ، لائٹ ہائوس کے دونوں اطراف،مجاہد کالونی سے ضیاء الدین اسپتال تک اور مجاہد کالونی میں گرین بس روٹ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خلاف بھرپور آپریشن کرتے ہوئے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے ٹھیلے، پتھارے، تخت، کرسیاں، کائونٹرز، مرغی کے پنجرے اور دیگر تجاوزات ہٹا کر ضبط کیا گیا سامان کے ایم سی اسٹور میں جمع کرادیا۔ کے ایم سی کے اعلامیے کے مطابق اس کارروائی کے دوران لینڈ مافیا کے کارندوں نے شدید مزاحمت کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر انسداد تجاوزات کو زخمی کردیا، جس کی ایف آئی آر صدر تھانے میں درج کرادی گئی ہے،ڈائریکٹر انسداد تجاوزات کا کہنا ہے کہ تجاوزات ہٹانے کا کام مطلوبہ مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا،تجاوزات شہر کی خوبصورتی کو بری طرح متاثر کرتی ہیں جبکہ ان کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہےجہاں ایک جانب ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے، وہیں پیدل چلنے والے شہریوں کو بھی دشواری پیش آتی ہے،اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی اس موقع پر موجود تھی۔
تازہ ترین