• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش پریمیئر لیگ: چیلسی نے مانچسٹر سٹی کو ہرا دیا

English Premier League Chelsea Beat Manchester City
انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی نے مانچسٹر سٹی کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا ۔ مانچسٹر کے دو کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ بھی دکھایا گیا۔

مانچسٹر میں ہونے والے میچ میں ہوم ٹیم کو 45ویں منٹ میں اوون گول کے ذریعے برتری مل گئی لیکن کھیل کے دوسرے ہاف میں چیلسی کی ٹیم چھا گئی ۔

ساٹھ ویں منٹ میں ڈیگو کوسٹا نے میچ برابر کر دیا ،صرف دس منٹ بعد ہی ولئین نے گول بنا کر چیلسی کو برتری دلائی،کھیل کے آخری لمحات میں ہازرڈ گول بنا کر چیلسی کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے فتح دلا دی۔

اس کامیابی کے ساتھ چیلسی 14 میچز میں 34 پوائنٹس حاصل کر کے پہلے نمبر پر ہے،مانچسٹر سٹی کے 30 پوائنٹس ہیں ۔
تازہ ترین