• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیل نجم میئربہاولپور، عبدالقادرکھوسہ چیئر مین ڈیرہ ضلع کونسل کے حکومتی امیدوار نامزد

ڈیرہ غازی خان،کوٹ قیصرانی ،تونسہ ،بہاولپور (نمائندہ جنگ،نامہ نگاران،ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ ن نے چیئر مین ضلع کونسل کے عہدہ کیلئے رکن قومی اسمبلی سردار امجد فاروق کھوسہ کے صاحبزادے سردار عبدالقاد ر کھوسہ کو امیدوار نامزد کردیا ،جبکہ میونسپل کارپوریشن  کی میئر شپ کیلئے نامزدگی آج متوقع ہے، عبدالقاد ر کھوسہ کی نامزدگی پر تونسہ،وہوا،شاہ صدر دین میں حامیوں نے مٹھائی تقسیم کی،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ایم این اے حمزہ شہباز شریف کی باہمی مشاورت سے چیئر مین ضلع کونسل کیلئے  ن لیگ نے  سردار عبدالقاد ر کھوسہ کوامیدوار نامزد کردیا  ، ضلع ڈیرہ غازی خان میں ضلع کونسل کی چیئر مین شپ کیلئے لغاری گروپ کی طرف سے رکن قومی اسمبلی سردار اویس لغاری کے کزن سردار احمد خان لغاری اور رکن قومی اسمبلی سردار امجد فاروق خان کھوسہ کے صاحبزادے سردار عبدالقادر خان کھوسہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے سرگرم تھے جبکہ میونسپل کارپوریشن ڈیرہ کی مئیر شپ کیلئےسید عمران شاہ  اور شاہد حمید چانڈیہ ن لیگ کا ٹکٹ لینے کے خواہاں  ہیں، اس کے علاوہ منتخب چئیرمینز ملک فہیم امجد اور ملک سلطان محمود ڈاہا بھی بطور نظریاتی مسلم لیگی اس عہدے کے خواہشمند ہیں ،، دریں اثناء رکن قومی اسمبلی سردار امجد فاروق کھوسہ نے تصدیق کی ہے کہ ان کے صاحبزادے  عبدالقادر خان کھوسہ کو مسلم لیگ ن کی قیاد ت نے چیئرمین ضلع کونسل کے عہدے کیلئے بطور امیدوار نامزد کر دیا ہے جس کیلئے وہ قیادت کے شکر گذار ہیں جبکہ سردار عبدالقادر کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے، صحت اور تعلیم ان کی اولین ترجیح ہو گی ۔ یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کو ساتھ لے کر چلوں گا اور بلا امتیاز ترقیاتی کام کروں گا، عبدالقادر کھوسہ کی نامزدگی  پر تونسہ،وہوا،شاہصدر دین میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔چیئر مین نذ رکلاچی،چیئر مین قاری امان اللہ ،چیئر مین صلاح الدین بزدار،سردار عباس علی نصو حہ ،طفیل قیصرانی،عاشق قیصرانی، اور حبیب گاڈی نے عبدالقا در کھوسہ کو مبارک باد دی۔ دریں اثناء بہاولپورسٹی کارپوریشن کے میئر کیلئے  لیگی قیادت  نے  لیبر سیٹ پر کامیاب ہونیوالے عقیل نجم ہاشمی کوٹکٹ دینے کااعلان کر دیا، ذرائع سے معلوم ہواہے کہ بہاولپورسٹی کارپوریشن کے میئر کیلئے گزشتہ روز نواز شریف کی قیادت میںمیٹنگ میں امیدواروں کے حوالے سے غورکیاگیا جس کے بعد وزیراعظم نے لیبر کی سیٹ پر کامیاب ہونے والے عقیل نجم ہاشمی کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے ان کومیئر کاٹکٹ دینے کااعلان کیا۔ عقیل نجم ہاشمی کے مقابلے میں یونین چیئر مین عبدالمعید شاہ بخاری،یونین چیئر مین بلال بلوچ اورٹیکنوکریٹ کی سیٹ پرکامیاب ہونے والے صوبائی وزیر ملک اقبال چنڑ کے بیٹے ملک منیر اقبال چنڑ تھے۔ عقیل نجم ہاشمی یوتھ ونگ پنجاب کے صدر بھی ہیں جبکہ وہ بہاولپورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئر مین بھی رہ چکے ہیں۔ مسلم لیگ ن ذرائع کے مطابق لیگی قیادت کے اس فیصلے پر یونین کونسل کے الیکشن جیت کرآنے والے امیدواران برائے میئر میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے۔
تازہ ترین