• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
75 Years Have Passed Of The Attack On Pearl Harbor
75 برس قبل آج ہی کے دن جاپانی فوج نے ہوائی میں امریکی بحری اڈے پرل ہاربر پر حملہ کیا تھا جو تاریخ میں پرل ہاربرجنگ کے نام سے جانا جاتاہے۔

7 دسمبر 1941 کی صبح امریکی ریاست ہوائی کے بحری اڈے پرل ہاربر پر جاپانی فوج نے اچانک حملہ کیا،حملے کا مقصد امریکا کو جنوب مشرقی ایشیا میں جاپانی کارروائی میں مداخلت کرنے سے روکنا تھا،سات گھنٹوں کے دوران جاپان نے ہوائی کے علاوہ فلپائن،ملایا،سنگاپور اور ہانگ کانگ پر بھی حملے کئے۔

بحری اڈے پر جاپانی جنگی طیاروں ،بمبارطیاروں اور تارپیڈو نے 353 حملے کئے، جس سے اڈے پر موجود تمام آٹھ امریکی بحری جنگی جہاز تباہ ہوگئے تھے۔ امریکی کروزرز، ڈسٹرائیر، اینٹی ایئر کرافٹ ٹریننگ شپ اور 188 امریکی ائر کرافٹ بھی تباہ کردیئے گئے۔

اس جنگ میں 2 ہزار 4 سو امریکی ہلاک اور ایک ہزار ایک سو زائد زخمی ہوئے۔ پرل ہاربر حملہ میں جاپان کے 64 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ جس کے بعد 8 دسمبر کو امریکا نےجاپان کے خلاف جنگ کا اعلان کردیا اور دو سال سےجاپان اور امریکاکے درمیان رہنے والے کشیدہ تعلقات کے بعدامریکا بھی دوسری جنگ عظیم میں شامل ہوگیا۔

دوسری جنگ عظیم کے نتیجے میں جاپان فوجی معاملے میں ایک بے اختیار ملک ہوگیا، کیونکہ دو شہروں میں گرائے جانے والے ایٹم بموں نے اس کی کمر توڑدی تھی۔ پارل ہاربرحملہ کئی امریکی اور غیر ملکی فلموں کا موضوع بھی رہا ہے۔
تازہ ترین