رحیم یار خان میں لیاقت پور کےقریب ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق اور9 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کےمطابق کراچی سے علی پور جا نےوالی بس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی۔ خان بیلہ کے قریب پیش آنےوالے حادثے میں دو افراد جاں بحق اور نو زخمی ہوگئے، میں بچے بھی شامل ہیں۔
زخمی افراد کو طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔