• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد: آئل ٹینکر میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ نے قابو پالیا

Hyderabad Oil Tanker Fire The Fire Brigade Brought Under Control
حیدراباد کےعلاقے حسین آباد گدوناکہ کے قریب ائل ٹینکر میں آگ لگ گئی ہے۔ فاَئر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ہے۔

پولیس کے مطابق آئل ٹینکر میں آتشزدگی کا واقعہ حیدراباد کےعلاقے حسین آباد گدوناکہ پر پیش آیا ہے، جہاں قریبی پیٹرول پمپ پر پیٹرول دینے کے بعد واپس جاتے آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔

آگ سڑک پر جگہ جگہ پھلتی گئی، تاہم ڈرائیور نے ٹینکر کو سڑک کنارے روک دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی گآڑیوں نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا لیا، تاہم ٹینکر مکمل طور پر جل گیا۔
تازہ ترین