محکمہ جنگلات بلوچستان نے صوبےمیں تلورکےغیرقانونی شکارکی روک تھام کےلئےسیل قائم کردیاہے۔
محکمہ جنگلات کے اعلامیہ کے مطابق محکمہ جنگلات نے صوبے میں تلورکےغیرقانونی شکارکی روک تھام کے لئے موثراقدامات کافیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے سیل قائم کردیاگیا ہے۔
محکمہ جنگلا ت کاافسر سیل کا فوکل پرسن مقرر کردیا ہے،تلور کے شکار سمیت دیگر معاملات کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پرچیف سیکرٹری کو فراہم کی جائےگی۔