• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید ٹیکنالوجی اور فنی علوم نے دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے‘ فائیز عامر

اسلام آباد (پرویز شوکت/وقائع نگار) ائر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ائروائس مارشل ریٹائرڈ فائیز عامر نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور فنی علوم نے دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ کوئی ملک سائنسی و فنی علوم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ وہ جمعرات کے روز ائر یونیورسٹی اسلام آباد میں پہلے ہائی ٹیک ایمپیڈ (دی ائیر ٹیک 16) کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ ہائی ٹیک مقابلے تین روز تک جاری رہیں گے، ان میں ملک بھر کی31 یونیورسٹیوں کے21 سو طلبہ و طالبات اور150 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ وائس چانسلر نے خطاب میں کہا کہ جب ہم سٹوڈنٹ تھے تو ریڈیو تھا‘ ٹرانسمیٹر آ گیا‘ پھر ٹیلی ویژن تھا اور ٹریولنگ کے ذرائع بہت کم تھے، مگر اب سائنس و ٹیکنالوجی نے انقلاب برپا کر دیا ہے‘ کمپیوٹر آ گیا ہے‘ انٹرنیٹ نے تہلکہ مچا دیا ہے جبکہ موبائل فونز میں انٹرنیٹ، ٹی وی اور دوسری چیزیں ڈال کر پوری دنیا کو ایک مٹھی میں بند کر دیا گیا ہے۔ ٹیکنالوجی نے صحت کی سہولتوں میں اس قدر اضافہ کر دیا ہے کہ اب منی پیس میکر ایجاد ہو گئے‘ بائی پاس آپریشنز کم ہو گئے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ ائر یونیورسٹی کے7 ٹیکنیکل شعبے جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم دے رہے ہیں۔ اُنہوں نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ ملنے والے تجربات اور صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے میں استعمال کریں اور ریسرچ پر بھرپور توجہ دیں۔ اُنہوں نے آرگنائزر محمد عمر اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔  
تازہ ترین