• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے نیٹو سیکریٹری جنرل کا ذاتی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکریٹری جنرل نیٹو کا بھیجا گیا ذاتی پیغام بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ ناقابل پیشگوئی شخص ہیں، وہ کب کیا کرجائیں، اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے۔

عین اُس وقت جب آپ سوچیں کہ یہ تو انتہا ہوگئی ہے، صدر ٹرمپ کچھ ایسا کرجاتے ہیں، جس کی کسی سے توقع نہیں ہوتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق صدر ٹرمپ نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے کی طرف سے بھیجا گیا ذاتی میسیج سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

پیغام میں مارک روٹے نے لکھا ہے کہ جناب صدر، پیارے ڈونلڈ ٹرمپ بہت مبارک ہو، ایران میں جو فیصلہ کن کارروائی کی، وہ درحقیقت بہت غیر معمولی تھی۔

انہوں نے پیغام میں مزید لکھا کہ ایسا کرنے کی کسی اور میں ہمت بھی نہیں ہوسکتی تھی، اس کارروائی نے ہم سب کو محفوظ کردیا ہے۔

مارک روٹے نے پیغام میں یہ بھی کہا کہ اب آپ ایک اور بڑی کامیابی کے حصول کے لیے ہیگ جارہے ہیں، یہ آسان نہیں تھا لیکن ہم نے سب کو پانچ فیصد پر دستخط کرنے پر رضامند کرلیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈٹرمپ، آپ ہمیں یورپ، امریکا اور پوری دنیا کے ایک انتہائی اہم موڑ پر لے آئے ہیں، آپ نے وہ حاصل کرلیا جو عشروں سے کوئی امریکی صدر نہیں کرسکا تھا۔

سیکریٹری جنرل نیٹو نے کہا کہ یورپ ایک بڑی قیمت ادا کرنے جارہا ہے، اور انہیں ادا کرنی بھی چاہیے، اور یہ آپ کی کامیابی ہے،خیریت سے جائیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید