چمن(نامہ نگار) چمن بارڈر باب دوستی کو بین الاقوامی تجارت کےلئے کھول دیا گیا جس کے بعد بہت کم مال بردار ٹرک تجارتی سامان لے کر افغانستان داخل ہو گئے جبکہ سیکڑوں ٹرک چمن بارڈر پر پھنسے رہے ہفتے کو بھی بارڈر پر شدید ٹریفک جام رہا مال بردار ٹرکوں نیٹو سپلائی اور ٹرانزٹ ٹریڈ کنٹینروں کی لمبی قطاریں سرحد پر لگی رہیں جبکہ چھوٹے تاجروں کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی ہےجس سے چھوٹے تاجروں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے حکام نے روایتی تجارتی سرگرمیوں پر پابندی کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔