اسلام آباد (اے پی پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کے معاملے پر مجھ سے مشورہ نہیں کیا، میں فیصلے کے حق میں نہیں تھا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سے دوستی ہے لیکن ان کی اپنی سیاسی جماعت ہے، میری الگ جماعت ہے، میں پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کے حق میں نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے بائیکاٹ اور اب واپسی کے معاملے کا تحریک انصاف سے ہی پوچھا جائے۔