• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدمہ قتل میں جہلم پلٹ مقتولہ صائمہ شاہد کے والد کی درخواست ضمانت منظور

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس طارق عباسی نے جہلم کے مشہور مقدمہ قتل میں جہلم پلٹ مقتولہ صائمہ شاہد کے والد کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔محمد شاہد نے ملک وحید انجم ایڈووکیٹ کے ذریعےدرخواست ضمانت دائر کی تھی۔جو عدالت عالیہ نے دو لاکھ روپے کے مچلکوں پر منظور کرلی۔صائمہ شاہد کو قتل کرنے کے خلاف اس کے ایک شوہر مختار کاظم نے تھانہ منگلا کینٹ جہلم میں مقدمہ درج کرایا تھا۔جس میں اس کے والد محمد شاہد اور دوسرے شوہر محمد شکیل کو ملوث کیا گیا تھا۔شکیل جیل میں ہے۔والد کی ضمانت ہوگئی ہے۔
تازہ ترین