اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایوان میں آنا ویلکم سائن ہےجو بھی بات کرنا ہے ،اسمبلی میں آکر کریں،ان کا آنا ایک اچھا عمل اور شگون ہے،ویلکم کروں گا۔
لاہور میں سمن آباد کالج کے کنووکیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی وہ فلور ہے جس میں اپنے حلقے،ملک اور بین الاقوامی بات کر سکتے ہیں،نیشنل اسمبلی پاکستان کی ہو یا کسی اور ملک کی،حکومت اور اپوزیشن دونوں ساتھ چلتی ہیں،یکطرفہ کارروائی کسی ملک میں نہیں ہوتی۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ احتجاج ایوان کا حصہ ہے۔ایوان میں باربار نازیبا الفاظ پر روکتا ہوں،سب سے گزارش کرتا ہوں کہ حد سے نہ بڑھیں اورذاتیات پر نہ اتریں۔
پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سے متعلق سوال پرایاز صادق نے جواب دیا کہ وہ اسمبلی کی تک محدود ہیں جو سڑکوں پر آ رہے ہیں،ان سے ہی پوچھیں۔