• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی آج جوش و جذبے سے منائی جائیگی

ہالا + کوٹ غلام محمد (نامہ نگاران) شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی آج جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی، مختلف شہروں سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے قافلوں کی گڑھی خدا بخش آمد شروع ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہالا: پیپلز پارٹی کے رہنما رئیس ممتاز راہو نے کہاہےکہ پی،پی جمہوریت کیلئے قیادت سمیت سب سے زیادہ قربانیاں دینے والے کارکنوں کی عوامی جماعت ہے جذبہ آج بھی موجود ہےآئندہ انتخابات میں زرداری سب پر بھاری ثابت ہوگا جیالے گڑھی خدا بخش میں نئی تاریخ رقم کرینگے سابق وزیر اعظیم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 9ویں برسی میں شرکت کیلئے گڑھی خدا بخش راونگی کیلئےممتاز محل پنج مورو میں چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سوارروایتی گانوں کے ساتھ جیالوں کا جوش وخروش پیاروخاں لاشاری اور دیگر کارکنوں نے پارٹی جھنڈوں کے لباس میں روایتی رقص کیاپیپلز پارٹی کے رہنما رئیس ممتاز راہوکی قیادت میں 300سوسے زائدگاڑیوں کا قافلہ نیوسعیدآباد، بکھر جمالی، شہمیر راہو،باروچو باغ،بھلے ڈنو کاکا،امین لاکھو، زیر پیر،ڈیتھہ،فقیرآباد، منصورہ، رمضان انڑ ۔سراچوں کاکا سمیت ضلع مٹیاری سےآنےوالے قافلوں کی قیادت کرتے ہوئے گڑھی خدا بخش روانہ ہوا۔ رئیس ممتاز راہو نے کہاکہ پیپلز پارٹی کو کسی صورت نظر انداز نہیں دیا جاسکتا برسوں کے مخالفین کی پی،پی میں شمولیت پارٹی اور حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے مخالفین آصف زرداری کی ملک واپسی سے خوفزدہ ہیں شہدائے بھٹو کے وارث  بلاول بھٹو زرداری پاکستاں کا وزیر اعظم بنائنگے۔ کوٹ غلام محمد ۔ پیپلز پارٹی کے عابد حسین خان قائم خانی ، غلام حسین قائم خانی اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں ایک درجن سے زائد بسوں اور کاروں پر مشتمل قافلہ شہید بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے گڑھی خدا بخش کے لیے روانہ ہوگیا۔ تعلقہ کوٹ غلام محمد کے دیگر علاقوں سے بھی متعدد قافلے برسی کے تقریبات میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ ٹھری میرواہ ۔ٹاون کمیٹی ٹنڈومیر علی کے وائیس چئیرمین اور پی پی رہنماء رئیس کاشف رضا نبھن نے  نمائیدہ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی میں ٹنڈومیر علی کا عوام بھرپور شرکت کریگا اور پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوششوں اور جدوجہد کی وجہ سے پیپلزپارٹی صوبا پنجاب میں مضبوط ہوئی ہے جس کی وجہ سے مخالفین  بوکھلاٹ کا شکار ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی سے پارٹی زیادہ مضبوط ہوگئی ہے اور پیپلزپارٹی آنے والے  عام انتخابات میں بھی  بڑی اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے ٹنڈومیر علی سے بڑی تعداد میں قافلوں کی صورت میں گڑھی خدابخش روانہ ہونگے۔ عمرکوٹ۔میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے پارک میں شہید رانی سابقہ وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی نویں برسی منائی گئی ڈاکٹر ہرچند رائے ویلفیئر کمیٹی اور جرنلسٹس فورم اور رحمدانی کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے برسی کی بڑی تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب سے رسول بخش رحمدانی نے کہا کہ شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے والد کے مشن کی تکمیل کیلئے عوام اورجمہوریت کے لئےجدوجہد کی اور دشمنوں کے مخالف دشمنوں کے خلاف جدوجہد کی اور بالا آخر اپنی جان قربان کر دی۔ تقریب سے پیپلزپارٹی خواتین ونگ ضلع عمرکوٹ کی سابق صدر ملکہ ولہاری اور ضلع پیپلزپارٹی عمرکوٹ خواتین کی سابق جنرل سیکرٹری میڈیم نورجہاں گھلڑو ، محمد زمان کھوسو حاجی گل حسن آریسر صوفی سجن سندھی مسز گلزار بیگم اور دیگر نے خطاب کیا اور اس موقع پر جیالے پرانے کارکنوں ادیبوں صحافیوں اور خواتین کارکنان کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید ایوارڈ دیئے گئے۔
تازہ ترین