بینظیربھٹوکی برسی کے موقع پر ہونے والےجلسہ کی تقریب پارٹی کے رنگوں سےسجی نظرآئی۔
اپنے رہنماؤں کا خطاب سننے کےلئے کئی کارکنان نے رات مزارکے احاطے میں گذاری،صبح ہوئی توہلکی ہلکی سردی میں گرماگرم چائے اورناشتہ سے بھوک مٹائی۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دیگرشہروں سے قافلے پنڈال پہنچے توجلسہ میں رنگ جمنا شروع ہوا۔
کوئی بڑے بڑے پرچم لیکر آیا توکوئی خاص لباس میں محبت کا اظہار کرتادکھائی دیا،جنہیں کھانانہیں ملاوہ گاڑی کےپیچھےپیچھےدوڑتے رہے،کارکن آتے گئے اورماحول گرماتے رہے۔
شہید بے نظیر بھٹو کی یادگارتصاویربھی جلسہ میں فروخت کی گئیں،برسی کے موقع پرخواتین بھی جلسے میں آئیں ،بچے بھی بڑے بھی لیکن جہاں بھی پارٹی نغموں کی دھن سنائی دیتی رقص کرنے والے خود کو بھی بھلادیتے۔